ابنا: ہندوستانی وزیر خارجہ نے صاف اور شفاف الفاظ میں کہا کہ ہندوستان ،ایران سے تیل کی خرید کو کم نہیں کرسکتا کیونکہ ایران ہندوستان کی انرجی کو پورا کرنے والا ایک اہم اور کلیدی ملک ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کوبڑھانے کے لئے ہندوستان سے درخواست کی کہ وہ ایران سے تیل کی خرید کم کرے لیکن ہندوستان نے امریکی وزیر خارجہ کی اس درخواست کو ٹھکرا دیا ہے امریکہ نے ہندوستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف امریکی درخواست قبول نہ کی تو امریکہ ہندوستان کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرےگا۔....... /169
8 مئی 2012 - 19:30
News ID: 313942
امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان نے ایران سے تیل نہ خریدنے کی امریکی درخواست کو رد کردیا ہے ہندوستان کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کو ایک اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہندوستان کی انرجی کو پورا کرنے والا ایک اہم ملک ہے۔